the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے



روس کے صدر ولادی میر پوتن نے شام میں روسی فوجی آپریشن کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد صدر بشار الاسد کی جائز حکومت کو مستحکم کرنا ہے۔
ریاستی ٹی وی چینل ٹی وی ماسکو کو دیے جانے والے انٹرویو میں صدر پوتن نے کہا کہ شام میں فضائی کارروائی کا ایک اور مقصد شام میں سیاسی حل کے لیے ماحول سازگار بنانا ہے۔انھوں نے اس بات کو رد کیا کہ روس شام میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کی بجائے معتدل تنظیموں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
صدر پوتن نے کہا کہ صدر بشار الاسد کے لیے روس کی حمایت کے بغیر خطرہ ہے کہ شام میںدہشت گرد تنظیموں کا



قبضہ ہو جائے گا۔ اس وقت بشار الاسد کی حکومت پر شدید دباؤہے اور عسکریت پسند دمشق کے بالکل قریب ہیں۔صدر پوتن نے دیگر ممالک سے بھی کہا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف ان کوششوں میں متحد ہوں۔
بی بی سی کے مطابق روس نے شام میں جنگجوؤں کے خلاف فضائی کارروائیوں کا آغاز 30 ستمبر کو کیا تھا۔اس سے قبل شامی فورسز کا کہنا تھا کہ روس کی جانب سے کی جانے والی شدید فضائی بمباری کے بعد انھوں نے باغیوں کے خلاف اہم پیش قدمی کی ہے۔
مرکزی میدان جنگ دمشق کو حلب سمیت دوسرے بڑے شہروں سے جوڑنے والی اہم شاہرہ سے بہت قریب آ چکا ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ صدر بشار الاسد کی افواج باغیوں کو ادلب کے مقام پر روکنے کی کوشش کریں گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.